مقبول خبریں
جامشورو : ٹریفک حادثہ میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
جامشورو میں ہائی وے پر ہونے والے ٹریفک حادثہ بچی سمیت 3 افراد کی جان لے گیا،جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثہ جامشورو میں انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی اور وین میں ٹکر ہوئی۔
گاڑی اور وین کے ٹکرانے کی وجہ سے خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا۔
یہ پڑھیں : یکم جنوری سے ٹریفک خلاف ورزی پر جرمانوں میں کئی گنا تک اضافہ ہوگا