مقبول خبریں
ہنگو : مسافر وین پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
ہنگو میں وین پر فائرنگ کے واقعے میں 2 مسافر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پشاور سے پاراچنار جانے والی وین پر تھانہ صدر کے قریب فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایاکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 2افراد دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 4 شدید زخمیوں کو کوہاٹ اور پشاور منتقل کردیاگیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
یہ پڑھیں : پاراچنار میں ہائی اسکول میں فائرنگ، 7 اساتذہ جاں بحق