جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ڈی آئی خان حملے سے متعلق سی ٹی ڈی کے اہم انکشافات

26 دسمبر, 2023 14:05

پشاور: محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

سی ٹی ڈی کی دستاویز کے مطابق حملے میں استعمال گاڑی و انجن نمبر کا پتہ لگالیا گیا ہے، گاڑی کے انجن پارٹس وہیکل ٹیمپرنگ چیک کیلئے لیبارٹری کو بھجوادیے ہیں، جس سے گاڑی کس کے نام پر رجسٹرڈ ہے جلد معلوم ہوجائے گا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں مرنے والا دہشت گرد صفت اللہ مروت 3 مارچ کو طورخم بارڈر سے افغانستان گیا تھا،صفت اللہ کی موبائل لوکیشن 7 مارچ کو بنارس آباد پشاور جبکہ 8 مارچ کو جمرود ضلع خیبر کی تھی، جبکہ دہشت گرد صفت اللّٰہ کی موبائل لوکیشن 25 اپریل کو ڈانڈے درپہ خیل میران شاہ تھی۔

دستاویزکے مطابق دہشت گرد صفت کے نام 3مختلف موبائل کمپنیوں کی سم رجسٹرڈ تھی، صفت اللہ کے شناختی کارڈ ، ڈومیسائل و دیگر دستاویزات موصول ہوگئے ہیں۔

دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد صفت اللہ کا تعلق امارت اسلامی افغانستان سے تھا، خودکش حملہ آور صفت کے والد نے بیٹے کی امارت اسلامی سے تعلق کی تصدیق کی ہے۔

دستاویز کے مطابق دہشت گرد حملے میں 2 خودکش حملہ آوروں سمیت کل 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں،حملے میں ملوث 6 دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

یہ پڑھیں:ڈی آئی خان حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 9 دہشت گرد گرفتار

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top