مقبول خبریں
بجلی مزید 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی(سی پی پی اے) نے بجلی4 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے۔
بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، سی پی پی اے کی درخواست میں اضافہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور بقایاجات کی مد میں مانگا گیاہے۔
نیپرا اتھارٹی میں سی پی پی اے کی درخواست پر کل سماعت ہوگی،منظوری کی صورت میں صارفین پر 36ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
درخواست کے مطابق نومبر کے دوران پانی سے بجلی کی پیداوار 36.5 فیصد رہی، نیوکلیئر سے بجلی کی پیداوار 20 فیصد سے زائد رہی، جبکہ ایک ماہ کے دوران مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 13 فیصد رہی ہے۔
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ نومبر میں درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 6 فیصد سے زائد رہی ہے، جبکہ ایک ماہ کے دوران ایل این جی کے ذریعے بجلی کی پیداوار 10.6 فیصد رہی ،اس کے علاوہ مقامی گیس سے بجلی کی پیداوار کا حصہ 9.2 فیصد رہاہے۔
یہ پڑھیں:عوام کو بڑا دھچکا، بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ