مقبول خبریں
انڈوں کی فی درجن قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی: انڈوں کی فی درجن قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ انڈے فی درجن 420 روپے کے ہوگئے ہیں، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد میں انڈے فی درجن 420 روپے میں فروخت ہونے لگے۔
دستاویز کے مطابق سیالکوٹ میں انڈے فی درجن 410 روپے میں دستیاب ہیں جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاڑکانہ اور ملتان میں انڈے 400 روپے فی درجن فروخت ہونے لگے ہیں۔
ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق کوئٹہ اور بنوں میں بھی انڈے فی درجن 400 روپے میں دستیاب ہے جبکہ خضدار اور سکھر میں فی درجن انڈے 390 روپے میں فروخت ہونے لگےہے۔
تاہم کراچی، بہاولپور، حیدر آباد میں انڈے فی درجن 380 روپے میں دستیاب ہے۔
یہ پڑھیں : اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی،100 انڈیکس 60 ہزار کی سطح پر آگیا