جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل نے غزہ میں اسپتالوں کے قریب بڑے بڑے بم گرائے: واشگنٹن پوسٹ

25 دسمبر, 2023 11:01

 

امریکی اخبار واشگنٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں صدی کی انتہائی تباہ کن جنگ چھیڑدی ہے۔

واشگنٹن پوسٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں کے قریب بعض سب سے بڑے بم گرائے گئے جبکہ شمالی غزہ میں تباہ ہونے والی عمارتوں کی تعداد شام کے شہر حلب میں تین سال کے دوران تباہ ہونے والی عمارتوں سے دوگنی ہیں۔

علاوہ ازیں اسرائیلی جارحیت کے باعث حضرت عیسیٰ کی جائے پیدائش بیت اللحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کردی گئیں۔

بیت لحم شہر تقریباً ویران اور مسیحی برادری دل گرفتہ ہے، مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ کوئی بھی جشن منانے کو تیار نہیں، ان کے دلوں میں کوئی خوشی باقی نہیں رہی۔

ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں پوپ فرانسس نے کرسمس کا تہوار سادگی سے منانے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ انصاف طاقت سے نہیں بلکہ محبت سے آتا ہے، ہماری دھڑکنیں بیت لحم کے ساتھ ہیں۔

اسرائیلی فوج نے چوبیس گھنٹوں میں غزہ کے 200 مقامات پر فضائی، زمینی اور سمندر سے حملے کر کے 3 صحافیوں سمیت 166 فلسطینی شہید کر دیے۔

اسرائیلی فوج کے مختلف علاقوں میں حملوں سے فلسطینی شہداء کی مجموعی تعداد 20 ہزار 500 سے زائدہو گئی ہے۔

یہ پڑھیں : امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا غزہ جنگ میں شہید بچوں کو خراج عقیدت

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top