جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انتخابات 2024: نواز شریف، خالد مقبول اور شاہ محمود قریشی نے بھی کاغذات جمع کرا دیے

24 دسمبر, 2023 14:54

اسلام آباد: ملک بھر میں انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز ہے، امیدوار شام 4:30 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور آزاد امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

آج نواز شریف نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ خرم دستگیر خان نے این اے 78 گوجرانوالہ کی نشست کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

مریم نواز نے 2 قومی اور 3 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کاغذات جمع کرائے، مریم اورنگزیب کے مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی این اے 130 سے اپنے کاغذات جمع کرائے، وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے این اے 150 ملتان سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے، این اے 150سے زین قریشی اور مہربانو قریشی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ این اے 180 کوٹ ادو سے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات 2024؛ کونسا سیاستدان کہاں اور کس حلقے سے الیکشن لڑ رہا ہے

پیپلز پارٹی کی جانب سے اقبال احمد خان، جماعت اسلامی کی جانب سے صوفی خلیق اور احمد بٹ اور جے یو آئی کی طرف سے مولانا سلیم اللہ قادری نے کا غذات نامزدگی جمع کرائے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی کراچی سے این اے 249 کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، سربراہ ایم کیوایم نے این اے 248 اور این اے 250 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبد العلیم خان نے این اے 119 سے کاغذات جمع کرادیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top