جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جب تک غزہ پر حملہ بند نہیں ہوجاتا کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے: حماس رہنما

24 دسمبر, 2023 11:17

غزہ: اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ جب تک غزہ پر حملہ بند نہیں ہوجاتا کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، اگر اسرائیل اپنے قیدیوں کو زندہ بازیاب کروانا چاہتا ہے تو اسے جنگ بند کرنی ہوگی۔

حماس رہنما اسامہ حمدان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا، اسرائیل کی جنگی کابینہ کے بیانات خالی خطرات ہیں، جب تک غزہ پر حملہ بند نہیں ہوجاتا کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل اپنے قیدیوں کو زندہ بازیاب کروانا چاہتا ہے تو اسے جنگ بند کرنی ہوگی، امداد کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد ایک کمزور اور ناکافی قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر امریکی بموں کا بے دریغ استعمال جاری

ان کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ نے 5 دنوں کے دوران قرارداد کے معنی اور قدر کو کھوکھلا کرنے کیلئے کام کیا، غزہ کے رہائشی غٖیر معمولی تباہ کن حالات میں زندگی گزار رہے ہیں، اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں حاملہ خواتین کا ہولناک قتل عام کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top