مقبول خبریں
مشہور موٹیویشنل اسپیکر نے شادی کے اگلے ہفتے بیوی کی پٹائی لگادی، ویڈیو وائرل
معروف بھارتی موٹیویشنل اسپیکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر وویک بندرا نے بیوی کو شادی کے اگلے ہی دن گھریلو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وویک بندرا کی خاتون پر تشدد کرتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ویڈیو کی جانچ کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ویڈیو میں موجود خاتون وویک بندرا کی اپنی بیوی یانیکا تھی۔
Just a day after marriage,Renowned Indian motivational speaker #VivekBindra ‘#beats’, ‘#abuses’ his #wife#vivekbindra #vivekbindraexposed pic.twitter.com/guI7HSHucf
— Malik Hassan (@mlikhasan) December 23, 2023
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کے اگلے ہی دن اہلیہ پر تشدد کرنے پر وویک بندرا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وویک بندرا کے سالے ویبھو کواترا نے ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔
شوہر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی یانیکا کے جسم پر گہرے زخم بھی آئے ہیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
یانیکا کے بھائی نے ایف آئی آر میں کہا کہ ’وویک کا اپنی ماں کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا، جب میری بہن یانیکا نے اس معاملے میں مداخلت کی تو میرے بہنوئی نے اسے کمرے میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں اس کے پورے جسم پر زخم آئے‘۔
Yanika’s brother stated, “Vivek , locked my sister in the room and abused her. Following this, she was badly beaten, resulting in wounds all over her body.”#VivekBindra #beats #abuses #vivekbindraexposed pic.twitter.com/oudQ2hfKtF
— Malik Hassan (@mlikhasan) December 23, 2023
وویک بندرا اور یانیکا 6 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔ وویک کے خلاف نوئیڈا سیکٹر 126 پولیس اسٹیشن میں دفعہ 323، 504، 427 اور 325 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر وویک بندرا بھارت میں کافی مقبول ہیں یوٹیوب چینل پر ان کے فالوورز کی تعداد 1.8 بلین سے زیادہ ہے۔
یہ پڑھیں : بھارتی معاونت سے دہشتگرد گروپس پاکستان میں متحرک ہیں: دفتر خارجہ