جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ پر امریکی بموں کا بے دریغ استعمال جاری

23 دسمبر, 2023 11:19

غزہ پر دو ہزار پاونڈ وزنی خطرناک امریکی بموں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق ان علاقوں میں لاکھوں فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی، اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر کے بعد سے امریکا نے اسرائیل کو دو ہزار پاونڈ وزنی ایم کے 84 نامی 5 ہزار بم فراہم کئے ہیں۔

غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فورسز کی شدید بمباری کے دوران گزشت دو روز میں 400 کے قریب فلسطینی شہید ہوگئے۔

واضح رہے یہ تعداد غزہ میں انٹرنیٹ کی جزوی بحالی کے بعد سامنے آئی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں قحط کا خطرہ بڑھ گیا ہے، ایک چوتھائی آبادی کو شدید قحط کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں امداد کی فراہمی تیز کرنے سے متعلق قرارداد منظورکرلی ہے تاہم اس میں جنگ بندی کا مطالبہ شامل نہیں جس پر کئی بار سلامتی کونسل کا اجلاس ملتوی ہوا تھا۔

امریکا اور اسرائیل نے جنگ ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ 13 ممالک نے اس کی حمایت کی،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نےایک بار پھر مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کیلئے انسانی امداد کی ترسیل میں اصل رکاوٹ اسرائیلی جارحیت ہے جو بڑے پیمانے پر رکاوٹیں پیدا کرتا ہے، حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ نے سلامتی کونسل کی قرارداد کو ناکافی قرار دے دیا ہے ۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لندا تھامس گرین فیلڈ نے صحافیوں کو بتایا کہ واشنگٹن غزہ میں امداد کی فراہمی سے متعلق قرارداد کی حمایت کرے گا اگر اس میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے۔

یہ پڑھیں : یمن نے بحیرہ احمر اسرائیلی تجارت کیلئے بند کردیا، امریکہ و اتحادیوں کی چیخیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top