جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فلسطین کے بہادر صحافی نے مقبولیت میں امریکی صدر کو پیچھے چھوڑ دیا

23 دسمبر, 2023 10:50

انسٹا گرام پر فلسطینی صحافی معتز عزیزہ امریکی صدر جو بائیڈن سے آگے نکل گئے، ان کے فالوورز کی تعداد 17.3 ملین ہوگئی جبکہ امریکی صدر کے فالورز کی تعداد 17.2 ملین ہے۔

انسٹاگرام پر مقبولیت کو چھونے والے صحافی نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے دوران اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بہادری سے کوریج کی اور صہیونی جارحیت سے دنیا کو آگاہ کیا۔

صحافی نے غزہ میں بھرپور کوریج کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کو درپیش سلامتی، صحت اور دیگر مسائل کو اجاگر کیا اور جنگی حالات کو بھی خاطر میں نہ لائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام اسٹوری پر فلسطینی صحافی معتز عزیزہ نے جو بائیڈن کے مقابلے میں اپنے فالوورز کی تعداد کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں صحافی کے فالوورز 17.3 ملین جبکہ امریکی صدر کے 17.2 ملین فالوورز دیکھے جا سکتے ہیں۔

7 اکتوبر کے بعد سے غزہ میں شہدا کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ 52 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیںاور گرفتار فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 500سے زائد ہوگئی۔

یہ پڑھیں : اسرائیلی جارحیت جاری ، ایک اور صحافی شہید

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top