جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سائفر کیس : سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی درخواست ضمانت منظور

22 دسمبر, 2023 13:45

 

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔

سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جو دستاویزات آپ دکھا رہے ہیں اس کے مطابق تو غیرملکی طاقت کا نقصان ہوا ، کیا حکومت 1970 اور 1977 والے حالات چاہتی ہے؟

عدالت نے استفسار کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت نے آپ کو ضمانت کی مخالفت کرنے کی ہدایت کی ؟ ہر دور میں سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ سابق وزیراعظم کے جیل سے باہر آنے سے کیا نقصان ہوگا؟

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اس وقت سوال عام انتخابات کا ہے، اس وقت عمران خان نہیں عوام کے حقوق کا معاملہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ عدالت بنیادی حقوق کی محافظ ہے، سابق وزیراعظم پر جرم ثابت نہیں ہوا وہ معصوم ہیں۔

بعد از سماعت سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد:، سپریم کورٹ نے کہا کہ فیصلے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں لکھی جائیں گی۔

سپریم کورٹ نے 10،10لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

یہ پڑھیں :سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top