مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: زیر تعمیرتھانےمیں فائرنگ، 5مزدور جاں بحق
جنوبی وزیرستان کے علاقے جژاغونڈے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زیر تعمیر پولیس تھانےمیں5 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔
جنوبی وزیرستان پولیس کے مطابق زیر تعمیر تھانے پر فائرنگ گزشتہ رات نامعلوم افراد نے کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق پانچوں مزدوروں کی لاشیں اور زخمی ہونے والےکو ڈسٹرکٹ اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے۔
جنوبی وزیرستان ڈی پی او فرمان اللہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی سطح پر فائرنگ کے واقعے سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا، واقعہ کی تحقیقات کر کے مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
یہ پڑھیں:احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی کے قریب فائرنگ، ملزم گرفتار