جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اقوام متحدہ کی ووٹنگ مؤخر، امریکا کو جنگ بندی کے مسودے میں شامل الفاظ پر اعتراض

21 دسمبر, 2023 10:09

 

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کیلئے ووٹنگ مسلسل تیسرے روز مؤخر ہوگئی، ووٹنگ اب جمعرات کی رات ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد پر  ووٹنگ کل ہوگی، امریکا کو جنگ بندی کے مسودے میں شامل الفاظ پر اعتراضات ہیں۔

میڈیا کے مطابق امریکا کو جنگ بندی کی اصطلاح، دشمنی کےخاتمے جیسے الفاظ  پراعتراض ہے، یو اے ای کو پیش کردہ جنگ بندی قرارداد پر دو روز سے ووٹنگ مؤخر ہورہی ہے۔

 

 

دوسری جانب غزہ میں 76 ویں روز بھی اسرائلی حملوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ہے، اسرائیل کے رفح اسپتال کے اطراف اور جبالیہ کیمپ پر حملے جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں، شہدا میں 8 ہزار سے زائد بچے اور 6 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

یونیسف کے مطابق غزہ میں پینے کے صاف پانی کا ایک قطرہ بھی میسر نہیں ہے اور غزہ میں مواصلاتی اور انٹرنیٹ سروسز ایک بار پھر بند کر دی گئیں ہیں۔

یہ پڑھیں : اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد پر ووٹنگ پھر ملتوی

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top