جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان کو کالعدم ٹی ٹی پی اور اس سےجڑی تنظیموں سے خطرات درپیش ہیں:منیراکرم

21 دسمبر, 2023 09:35

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور اس سے جڑی تنظیموں سے سنگین نوعیت کے خطرات درپیش ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ یہ تنظیمیں پاکستان میں منظم دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

منیر اکرم نے کہا کہ اقوام متحدہ اس بات کی تحقیقات کرے کہ انتہائی جدید فوجی اسلحہ ان دہشت گردوں کے ہاتھ کیسے لگا؟۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اوراس سے جڑی تنظیمیں پاکستان میں دہشتگردی کی ذمہ دار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتوں دنوں پاکستان میں دہشت گردی کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں جس میں ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد تنظیمیں ملوث پائی گئی ہیں۔

یہ پڑھیں : اقوام متحدہ، ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کرے : منیر اکرم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top