جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عوام کو بڑا دھچکا، بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

20 دسمبر, 2023 18:27

اسلام آباد: نیپرا نے ملک بھر میں بجلی ایک روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، بجلی صارفین کو جنوری تا مارچ 2024 اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین پر 22 ارب 29 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کمپنیوں کے افسران کو مفت بجلی کے بجائے رقم دینے کا فیصلہ

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top