جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہمیں 2013 والے نتائج دیکھنے ہیں، 2018 والے نہیں: مصطفیٰ کمال

20 دسمبر, 2023 16:34

کراچی: رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال نے این اے 242 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیماڑی کے این اے 242 سے الیکشن فارم جمع کرادیا ہے، پی ایس 111 سے بھی ہم نے فارم جمع کرادیا ہے، کراچی کے لوگوں کو بنیادی سہولیات میسر نہیں، سندھ میں 22 ہزار ارب خرچ کرنے کے دعوے کیے گئے، کوئی جگہ دکھائیں جہاں یہ فنڈز خرچ ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی شہر کی خدمت کی اب بھی کریں گے، سب زبانیں بولنے والے اس نتیجے پر پہنچے کہ ایم کیو ایم وحد حل ہے، ہم ساتھ مل کر کراچی کو تیزی سے ترقی کرنے والا بنائیں گے، بلدیہ پاکستان کا پسماندہ ترین حلقہ ہے، اس حلقے میں سال میں صرف 6 گھنٹے پانی آتا ہے، 15 سال میں کراچی میں کوئی کام نہیں ہوا، ہم نے پانی اور سیوریج لائنوں کا جال بچھایا، کراچی کی خدمت کی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا، ہمیں 2013 والے نتائج دیکھنے ہیں، 2018 والے نہیں، حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کا انتظار ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top