جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے

20 دسمبر, 2023 14:53

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنا جمہوری عمل نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی 3 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، عمران خان کی سزا معطلی کیخلاف درخواست کر رکھی ہے، امید ہے اسلام آباد ہائیکورٹ سے توشہ خانہ کیس پر فیصلہ جلد آجائے گا۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ کارکنوں کو ہدایات کردی گئی ہیں کہ اپنے کاغذات فائل کردیں، کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنا جمہوری عمل نہیں، امیدواروں کیلئے جیل میں موجود پی ٹی آئی رہنماؤں کو ترجیح دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: صنم جاوید کا جیل سے مریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان

اس موقع چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ ہم آٹھ فروری کو ہر صورت میں الیکشن چاہتے ہیں، انشاءاللہ پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ جلد ہوجائے گا۔

گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی لاہور، میانوالی، اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے، میں بونیر سے الیکشن لڑوں گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top