جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انتخابات:کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ شروع

20 دسمبر, 2023 12:48

ملک میں انتخابات کے لیے امیدواروں کے کا غذات نامزدگی کی وصولی اورجمع کروانے کا سلسلہ آج سے شروع ہو گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں گزشتہ روز کاغذات نامزدگی کا اجرا کیا تھا جس کے بعد ملک بھر سے امیدوار الیکشن میں حصہ لینے کےلیے کاغذات نامزدگی حاصل کررہے ہیں۔
ریٹرننگ آفیسر شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات نامزدگی وصول کریں گے۔
دوسری جانب امیدوار صبح ساڑھے آٹھ سے شام ساڑھے چار بجے تک کاغذات حاصل کرسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک متعلقہ آر او آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں جس کے بعد امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی۔
13جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔

یہ پڑھیں:انتخابات 2024: امیدوار بننے کیلئے بنیادی اہلیت کیا ہونی چاہیئے ؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top