جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

صنم جاوید کا جیل سے مریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان

20 دسمبر, 2023 11:42

 

لاہور: پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید نے جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

ان کے والد نے بتایا کہ صنم جاوید لاہور سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔

والد کے مطابق صنم جاوید پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے مدمقابل ہونگی۔

ان کے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے متعلقہ دستاویزات اکٹھی کررہے ہیں۔

والد نے کہا کہ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی حاصل کروں گا، وہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گی۔

یہ پڑھیں : سانحہ 9 مئی: جناح ہاؤس حملہ اور دیگر مقدمات کے چالان انسداددہشت گردی عدالت میں جمع

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top