مقبول خبریں
الیکشن کمیشن : ووٹرز کے اعداد و شمار جاری ، تعداد 13کروڑ 85لاکھ تک پہنچ گئی
الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔
ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 12کروڑ 85لاکھ 85ہزار 760ہوگئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 6کروڑ92لاکھ مرد اور 5کروڑ 93لاکھ خواتین ووٹر زہیں۔
ان ووٹرز میں سب سے زیادہ پنجاب کے 7کروڑ 32لاکھ سے زائد ووٹرز ہیں،سندھ کے 2کروڑ 69لاکھ سے زائد ووٹرز ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کے ووٹرز کی تعداد 2کروڑ 19لاکھ ہے، بلوچستان کے ووٹرز کی تعداد 53لاکھ 71ہزار ہے۔
تٖفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے 10لاکھ 83ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
یہ پڑھیں : الیکشن 8 فروری کو ہونگے ، سپریم کورٹ کے حکم پر شیڈول جاری