مقبول خبریں
سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کا 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ
راولپنڈی : قریبی ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چودھری نثار آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کی نشستوں سے الیکشن لڑیں گے،چودھری نثار این اے 53 اور این اے 54 سے الیکشن لڑیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ایک حلقہ چکری جبکہ دوسرا واہ کینٹ ٹیکسلا میں واقع ہے، چودھری نثار نے 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ قریبی رفقاسے مشاورت کے بعد کیا ہے۔
قریبی ذرائع نے بتایا کہ دونوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی 21 دسمبر تک جمع کرا دیں گے، یاد رہے کہ چودھری نثار کا شمار راولپنڈی کے سنیئر ترین سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔
یہ پڑھیں : سپریم کورٹ نے عام انتخابات میں تاخیر کرنے کے تمام دروازے بند کردیے