جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکی ریاست میں صدر جوبائیڈن کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ

18 دسمبر, 2023 11:17

 

امریکی ریاست ڈیلا ویر (DELAWARE) میں امریکی صدر جو بائیڈن کے قافلے کی گاڑی سےکار ٹکرا گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ڈیلور میں صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ انتخابی مہم میں شرکت کے بعد واپسی جانے کی تیاری کررہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔

میڈیا کے مطابق ڈیلا ویر میں پیش آئے حادثے میں صدر بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن محفوظ رہے۔

 

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت جو بائیڈن انتخابی مہم کی تقریب میں شریک تھے اور حادثے کے وقت صدر ابھی گاڑی میں سوار نہیں ہوئے تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے فوراً بعد سیکیورٹی اہلکار صدر بائیڈن کو بحفاظت اپنے ساتھ لے گئے۔

تاہم خبر رساں اداروں کے مطابق کار ٹکرانے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے سیاہ فام ڈرائیور کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔

یہ پڑھیں : اسرائیل غزہ کے مرکزی اسپتال کی حفاظت کو یقینی بنائے:امریکی صدر

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top