جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

زبردستی کیک کھلانے پر شوہر نے بیوی کو چُھری ماردی، زوجہ چل بسی

18 دسمبر, 2023 11:24

امریکہ کے شہر واشنگٹن ڈی سی میں اہلیہ کے کیک کھانے کے اصرار پر شوہرنے اہلیہ کی جان لے لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 85 سالہ اسٹیون شوارٹز نے اپنی 81 سالہ اہلیہ شیرن کو گھریلو جھگڑے کےدوران قتل کیا اور پھر پولیس کے سامنے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

85 سالہ اسٹیون نے قتل کے متعلق پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ناشتے میں ان کی اہلیہ شیرن نے ان کے لیےاپنے ہاتھ سے پین کیک بنایا اور ان کے منع کرنے کے باوجود ان کو زبردستی کھلانے کی کوشش کی۔

اسٹیون نے کیک نہ کھانے کی وجہ بڑھتے وزن کےباعث میٹھی چیزیں کھانے میں احتیاط بتائی۔

85 سالہ شہری نے مزید بتایا کہ انکار کے بعد اہلیہ شیرن نے پین کیک والی پلیٹ دیوار پر مار کر غصے کا اظہار کیا۔

اسٹیون نےکہا اس کے بعد مجھے بھی غصہ آگیا تھا اور میں کچن سے چھری نکال کر لایا اور بیوی کو مخاطب کرکے کہا کہ میں اپنے آپ کو مار ڈالوں گا، اسی کشمکش کے دوران چھری اہلیہ کی کمر میں لگ گئی اور اس کی موت واقعہ ہوگئی۔

یہ پڑھیں: بیٹی پر حملہ، باپ نے انتقام کی آگ میں کیکڑے کو زندہ کھالیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top