جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی سمندر میں ڈوبنے سے 61 افراد ہلاک

17 دسمبر, 2023 14:17

مغربی لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی سمندر میں ڈوبنے سے 61 افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق کشتی میں 86 تارکین وطن سوار تھے، جن میں سے 25 کو زندہ بچا لیا گیا، تارکین وطن یورپ جا رہے تھے۔

اقوام متحدہ کی ایک ایجنسی ”انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن“ نے ہفتے کی رات اپنے بیان میں کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں تارکین وطن کی موت کی وجہ اونچی لہریں بنیں۔

زوارا سے روانہ ہونے کے بعد کشتی لیبیا کے شمال مغربی ساحل پر ان اونچی لہروں کی زد میں آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: نائیجیریا میں مسافر کشتی کو حادثہ، 76 افراد ہلاک

آئی او ایم کا کہنا ہے کہ تازہ ترین حادثے میں مارے جانے والے زیادہ تر افراد میں خواتین اور بچے شامل ہیں، جن کا تعلق نائیجیریا، گیمبیا اور دیگر افریقی ممالک سے تھا۔

ایجنسی کا کہنا ہے 25 افراد کو بچا کر لیبیا کے حراستی مرکز میں منتقل کیا گیا ہے۔

آئی او ایم کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ان کی ایک ٹیم نے فوری طبی امداد فراہم کی اور بچ جانے والے سبھی لوگ اچھی حالت میں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top