مقبول خبریں
نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اپنے عہدے سے مستعفی
نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اپنا استعفیٰ 13 دسمبر کو نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو پیش کیا تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم نے آج سرفراز بگٹی کے استعفے کی منظوری دے دی جبکہ نگراں وزیر داخلہ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا۔
وزیر داخلہ بلوچستان نے اپنا عہدہ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کی غرض سے چھوڑا ہے۔
دوسری جانب نگراں صوبائی وزیر بلوچستان نوابزادہ جمال خان رئیسانی اور نگراں مشیر معدنیات بلوچستان عمیر محمد حسنی بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نگراں مشیر معدنیات بلوچستان عمیرمحمد حسنی نے چاغی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
الیکشن سے پہلے نگراں کابینہ سے مزید استعفوں کا بھی امکان ہے۔
یہ پڑھیں : انضمام الحق چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی