جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سردار مہتاب خان کا ن لیگ سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

15 دسمبر, 2023 17:53

پشاور: سردار مہتاب خان نے مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا اور آزاد حیثیت میں انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے، انہوں نے این اے 16 سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سردار مہتاب خان پریس کانفرنس میں آزاد گروپ کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ میں لیگی قیادت اپنی ذات کو سامنے رکھ کر فیصلے کر رہی ہے، ن لیگ آج پنجاب تک محدود ہو کر رِہ گئی ہے، جب تک پارٹی نواز شریف کے پاس تھی مضبوط تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حلقہ این اے 35 اور این اے 36 کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار

انہوں نے کہا کہ موجودہ حلقہ بندیاں بھی میرے خلاف سازش ہیں، مسلم لیگ ن کا خیبر پختونخوا میں تنظیمی ڈھانچہ ختم ہوچکا ہے، سیاسی جماعتوں کا منشور مارکیٹنگ سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top