جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شہباز شریف اور مریم نواز کراچی سے الیکشن لڑیں گے: ذرائع

14 دسمبر, 2023 20:16

کراچی: ن لیگ کا کراچی میں قسمت آزمانے کا فیصلہ، شہباز شریف اور مریم نواز کراچی سے الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ اور ایم کیو ایم کے درمیان 11 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ہے، بلدیہ ٹاؤن کی نشست پر کون الیکشن لڑے گا، فیصلہ نہ ہوسکا، ایم کیو ایم اور ن لیگ دونوں بلدیہ ٹاؤن سے اپنا امیدوار کھڑا کرنا چاہتی ہیں، 2018 کے الیکشن میں شہباز شریف نے بلدیہ ٹاؤن سے الیکشن میں حصہ لیا تھا، شہباز شریف چند سو ووٹوں سے فیصل واوڈا کے مقابل شکست کھا گئے تھے، بلدیہ ٹاؤن سے الیکشن کیلئے ایم کیو ایم کے ساتھ اگلی نشست میں حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے ٹکٹ دینے کا حتمی فیصلہ 18 دسمبر کو پارلیمانی اجلاس میں ہوگا، نواز شریف سندھ کے دورے میں تمام پارٹی امیدواروں سے ملاقات کریں گے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد 11 نشستوں پر امیدوار فائنل کرلیے گئے، شہباز شریف این اے 242 کیماڑی 1 سے الیکشن لڑیں گے، مریم نواز این اے 230 ملیر 2 سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے وفد سے ملاقات، ایم کیو ایم کی مریم نواز کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی تجویز

ذرائع نے بتایا کہ جے یو پی کے اویس نورانی این اے 240 ساؤتھ 2 سے امیدوار ہوں گے، این اے 241 ساؤتھ 3 سے سابق گورنر سندھ محمد زبیر الیکشن میں حصہ لیں گے، این اے 229 ملیر 1 ، قادر بخش اور این اے 231 ملیر 3 سے زین انصاری امیدوار ہوں گے

ذرائع کے مطابق این اے 237 فیروز آباد سے ریحان شیخ الیکشن لڑیں گے، این اے 239 لیاری ضلع جنوب سے عبداللہ دستی امیدوار فائنل ہوئے ہیں، این 243 کیماڑی 2 سے سلمان خان ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top