جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

میرے ہوتے ہوئے کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی: بلاول بھٹو

13 دسمبر, 2023 17:00

پشاور: بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میرے ہوتے ہوئے کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی خواتین نے ہمیشہ سے صف اول کا کردار ادا کیا، پیپلز پارٹی کی خواتین نے ورکرز کنونشن کیلئے بھرپور محنت کی، خواتین اسی طرح کام کرتی رہیں گی تو جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی، پیپلز پارٹی کے مشکل وقت میں بھی خواتین ہمیشہ کھڑی رہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ معیشت، سیاست اور معاشرے میں خواتین کا کردار چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی نے خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے جدوجہد کی، شہید بینظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام انقلابی منصوبہ ہے، خواتین کیلئے سب سے زیادہ ترقی پسند منشور پیپلز پارٹی کا ہوگا، خواتین کیلئے زندگی کے ہر شعبے میں مساوی مواقع چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردوں سے بات چیت کرکے پاکستان 10سال پیچھے چلا گیا:بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں خواتین کو بلا سود قرض فراہم کریں گے، ہم دیہات کی خواتین کو با اختیار بنانا چاہتے ہیں، قائد ایوان کا نعرہ پورا کرنے کیلئے ہمیں غریبوں کو گھر دینے ہیں، کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دلوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کو تعلیم سے محروم رکھا جارہا ہے، افغانستان جیسی سوچ والے کچھ لوگ پاکستان میں بھی ہیں، پاکستان افغانستان کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میرے ہوتے ہوئے کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، آصف زرداری کی مفاہمت کی سیاست ہی ملکی مسائل کا حل ہے، پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا میں سیاسی خلا پر کررہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top