جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی فوجی اڈے پر پرُاسرار ڈکیتی، 60 ہزار ڈالر کی گولیاں چوری

12 دسمبر, 2023 13:58

 

گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی ایک تیز اور اسمارٹ ڈکیتی کا شکار ہوئی جس میں امریکی ساختہ M-16 رائفل کے لیے20 ہزارسے زیادہ گولیاں چوری کرلی گئیں۔

ان گولیوں کی مجموعی طور پر قیمت اوسطا 60ہزار ڈالر سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔

یہ سامان ڈبوں میں پیک کرکے ایک ٹرک پر لادا گیا تھا جسے صحرائے نقب میں واقع "تسلیم” فوجی اڈے پر لے جایا گیا تھا۔

مقامی میڈیا میں رپورٹ ہونے والی تفصیلات سے پتا چلا ہے کہ ٹرک اڈے سے چار کلو میٹر دور ایک ٹریفکل سگنل پر رکا جہاں چوروں کی طرف سے یہ کارروائی کی گئی۔

عوامی نگرانی کے کیمروں اور عام طور پر فوجی نقل و حمل کی حفاظت کرنے والے انفراسٹرکچر کی موجودگی کے باوجود چور "تسلیم” اڈے کے آس پاس سے آسانی سے چھپنے میں کامیاب ہو گئے۔ اسرائیلی فوج اسے زمینی افواج کی تربیت کا سب سے بڑا اڈہ قرار دیتی ہے۔

جنوبی اسرائیل میں فوج کے کمانڈر امیر کوہن نے اس واقعے کی تحقیقیات کے لیے ایک انکوائری کمیشن بنانے کا حکم دیا ہے جو دوسرے سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ڈکیٹی کی کارروائی کا پتا چلائے گا۔

خیال رہے کہ اس علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں نئی بات نہیں بلکہ پہلے بھی ہوچکی ہیں۔

یہ پڑھیں : حماس سے جنگ؛ 425 اسرائیلی فوجی ہلاک، 2 ہزار سے زائد عمر بھر کیلئے معذور

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top