جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پنجاب: سی ٹی ڈی کی مختلف کارروائیاں، 9 خطرناک دہشت گرد گرفتار

11 دسمبر, 2023 12:23

 

سی ٹی ڈی کی جانب سے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 9 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، بہاولنگر، سیالکوٹ اور حافظ آباد میں کی گئیں۔

لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی کی مالی مدد کرنے والے 2 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔

گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، 2 ہینڈ گرینڈ اور نقدی سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عبدالرحمٰن، عبدالوحید، عظیم، سفیان، صدیق، سجاد جٹ، عمران علی اور عمر فاروق شامل شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گرد مختلف شہروں میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

یہ پڑھیں :مردان میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، خطرناک دہشت گرد گرفتار

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top