جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سپریم کورٹ یا مودی کورٹ: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ برقرار

11 دسمبر, 2023 12:48

 

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نےمقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیلی کے خلاف درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائے چندرا چد نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 370منسوخی کا فیصلہ قانونی تھا یا نہیں یہ اہمیت کا حامل نہیں ہے،ہر فیصلہ قانونی دائرے میں نہیں آتا، آرٹیکل 370عارضی اقدام ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 منسوخ کرنے کے خلاف دائر اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ہندو انتہا پسند مودی سرکار نےجموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا 5اگست 2019کا فیصلہ برقراررکھا۔

 

 

فیصلے کی سماعت کے دوران کہاگیا کہ بھارتی حکومت نے اس معاملے کو 4 سال تک دانستہ طور پر لٹکائے رکھا بھارتی صدر کے پاس آرڈر دینے کے اختیارات ہیں، خود مختاری سے متعلق جموں و کشمیر کا آئین واضح نہیں ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے مودی سرکاری کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف 20سے زائد درخواستوں کی سماعت کے بعد 5ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ پڑھیں : عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے: نگراں وزیراعظم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top