مقبول خبریں
حماس سے جنگ؛ 425 اسرائیلی فوجی ہلاک، 2 ہزار سے زائد عمر بھر کیلئے معذور
غزہ: حماس کے ساتھ زمینی جنگ میں اسرائیلی فوجیوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک 425 اسرائلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں، 2 ہزار سے زیادہ فوجی عمر بھر کیلئے معذور ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع نے 2 ہزار سے زیادہ کو باضابطہ طور پر معذور تسلیم کیا ہے، 58 فیصد زخمی فوجیوں کی حالت شدید خراب ہے، شدید زخمی فوجیوں کے ہاتھ پاؤں کٹوانے پڑسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم نے لبنان کو تباہ کرنے کی دھمکی دے دی
اسرائیلی میڈیا کے مطابق 7 فیصد اسرائیلی فوجی نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔