جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل کی بمباری، فلسطینی شہداء کی تعداد 17 ہزار 700 سے بڑھ گئی

10 دسمبر, 2023 14:34

غزہ: اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں فلسطینی شہداء کی تعداد 17 ہزار 700 سے بڑھ گئی ہے۔

اسرائیل کا غزہ پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، 7 اکتوبر سے اب تک 48 ہزار 800 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے مغربی کنارے میں 274 فلسطینیوں کو شہید کیا، اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 2 لاکھ 80 ہزار گھر تباہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم نے لبنان کو تباہ کرنے کی دھمکی دے دی

مغربی کنارے میں 2 ماہ کے دوران اسرائیلی آباد کاروں نے 308 حملے کیے، اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں میں ایک ہزار14 فلسطینی بے گھر ہوئے۔

اقوام متحدہ کے مطابق مجموعی طور پر بے گھر فلسطینیوں کی تعداد 20 لاکھ ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا، فلسطینی نوجوان کو مغربی کنارے کے قصبے عزون میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فورسز نے قلقیلیہ، رام اللہ، ہیبرون، نابلس اور بیت المقدس میں چھاپے مارتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

مغربی کنارے میں 2 ماہ کے دوران 3 ہزار 640 سے زائد فلسطینی گرفتار کیے گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top