جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایک جیل سے نکلنے کیلئے، دوسرا جیل سے بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے: بلاول بھٹو

10 دسمبر, 2023 14:28

کوہاٹ: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمارا مقابلہ کھلاڑی یا کوئی اور نہیں کرسکتا، ایک شخص جیل سے نکلنے کے لیے الیکشن لڑنا چاہتا ہے، دوسرا شخص جیل سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کوہاٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بھٹو زندہ ہے اور رہے گا، کہا گیا خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی خطرات ہیں، کہا گیا کے پی میں کسی اور کو وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ ہوچکا ہے، ملک کے تمام مسائل کا حل پی پی کے منشور میں موجود ہے، جیالے ہمیشہ الیکشن کیلئے تیار ہیں، ہمارا کوئی سیاسی مخالف نہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اشرافیہ کی نہیں عوام کی نمائندگی کرتی ہے، عوام ساتھ دیں گے تو ہم نفرت کی سیاست کو دفن کریں گے، ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں مہنگائی اور غربت سے ہے، ہمارا مقابلہ کھلاڑی یا کوئی اور نہیں کرسکتا، ایک شخص جیل سے نکلنے کے لیے الیکشن لڑنا چاہتا ہے، دوسرا شخص جیل سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے، میرا الیکشن لڑنے کا مقصد صرف عوام کی خدمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 3بار فیل ہونے والا چوتھی بار کیا تیر مارے گا: بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بہن بھائیوں کو روزگار دلوائیں گے، مفت صحت سہولیات کی فراہمی کے لیے الیکشن لڑرہے ہیں، نفرت، تقسیم اور ذاتی دشمنی کی سیاست ختم کریں گے، ہم جدوجہد کرکے عوام کو ان کا حق دلوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 12 سال بعد شہید بھٹو کیس کے ریفرنس کی سماعت ہوگی، عوام جانتے ہیں قائد عوام بے قصور تھے، قوم کو بتانا پڑے گا قائد عوام کے قتل میں سہولت کار کون تھے، آمر اور سیاستدان شہید بھٹو کے قتل میں سہولت کار تھے، قائد عوام کو کس سازش کے تحت نکالا، پھانسی پر کیوں چڑھایا، عوام آج بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top