جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے: نگراں وزیراعظم

10 دسمبر, 2023 14:01

اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام دیا ہے۔

انوار الحق کاکڑ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان انسانی حقوق کے عالمی منشور کی حمایت اور پاسداری جاری رکھے گا، پاکستان بلا تفریق مذہب، رنگ و نسل انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم باعث تشویش ہے، عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانا ہوگی: وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top