جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

3بار فیل ہونے والا چوتھی بار کیا تیر مارے گا: بلاول بھٹو

09 دسمبر, 2023 16:25

 

لوئر دیر : پی پی چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ 3بار فیل ہونے والا چوتھی بار کیا تیر مارے گا، رائیونڈ کا وزیر اعظم کوشش میں ہے چوتھی بار سلیکٹ کیا جائے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمان پارک کے وزیر اعظم نے انتقامی سیاست پر زور دیا،زمان پارک کے وزیر اعظم کا وعدہ نئے پاکستان کا تھا، ہم نے زمان پارک کے وزیر اعظم کو بھی برداشت کیا۔

ٓ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے،پیپلز پارٹی نے آمروں کے ادوار کے کالے قوانین ختم کیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ 2جماعتیں الیکشن جیتنا چاہتی ہیں تاکہ سیاسی انتقام لیں، ہم نے سوچا میاں صاحب تیسری بار آکر کچھ نیا کریں گے، میاں صاحب تیسری بار آئے تو پھر ایکشن ری پلے ہوگیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا کہتے کہتے لندن کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پہنچ گئے، میاں صاحب لندن سے انقلاب لانا چاہتے تھے، میاں صاحب کا پھر مطالبہ ہے2تہائی اکثریت دلوائی جائے۔

انھوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ زمان پارک اور رائیونڈ کے وزیر اعظم میرے مخالف نہیں،پیپلز پارٹی کا مقابلہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت سے ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج کل کی سیاست میں عوام کے مسائل پر توجہ نہیں، مہنگائی کی سونامی کا آغاز سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں ہوا، پی ٹی آئی دور کے بعد (ن) لیگ کے پاس خزانے کی چابی تھی، مسلم لیگ (ن) بھی مہنگائی کا مسئلہ حل کرنے میں ناکام رہی۔

یہ پڑھیں : کسی ادارے سے نہیں عوام سے مدد مانگتا ہوں، انکی جیبیں بھرنا چاہتا ہوں: بلاول

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top