جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امیتابھ بچن نےبہو ایشوریا رائےکو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا

09 دسمبر, 2023 13:07

 

بالی وڈ فلم نگری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بہو ایشوریا رائے کو انفالو کرکے ابھیشیک سے علیحدگی کا ایک اور اشارہ دے دیا۔

گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں سرگرم ہیں، اس سے قبل بھی اس قسم کی غیر مصدقہ خبریں سامنے آچکی ہیں۔

امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر 74 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے جن میں ان کے بیٹے ابھیشیک اور بیٹی شویتا بچن سمیت سلمان خان، کترینہ کیف، دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، ویرات کوہلی و دیگر شامل ہیں۔

 

فوٹو: اسکرین گریب

 

ان سب فالوونگ میں بہو ایشوریا رائے کا نام نہیں ہے جب کہ ایشوریا رائے نے انسٹاگرام پر صرف ابھیشیک بچن کو ہی فالو کیا ہوا ہے۔

 

فوٹو: اسکرین گریب

 

حال ہی میں ابھیشیک نے دہلی میں گھڑیوں کے ایک برانڈ کی پروموشن میں شرکت کی جس میں انکی انگلی سے شادی کی انگوٹھی کا غائب ہونا مداحوں میں تجسس کو بڑھاوا دے دیا۔

 

Bollywood star Abhishek Bachchan spotted without his wedding ring, sparks rumours | Bollywood – Gulf News

 

صرف یہی نہیں اداکارہ ایشوریا رائے کی سالگرہ کی تقریب میں بھی بچن خاندان کی غیر موجودگی نے سوشل میڈیا پر نئے تنازع کو جنم دیا۔

اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کرتی دکھائی دے رہی ہیں کہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک کا 16 سال پر مبنی رشتہ اب علیحدگی کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ ایشوریا زیادہ وقت اپنی والدہ کے گھر گزار رہی ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

 

یادرہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔

یہ پڑھیں : عامر اور فریال ایک ساتھ ، علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top