جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سلامتی کونسل :امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو پھر ویٹو کردیا

09 دسمبر, 2023 11:24

 

امریکا نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں انسانی بنیادوں پر غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کی گئی قرارداد ویٹو کردی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس ہوا،جنگ بندی کی قرارداد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی گئی تھی ۔
رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے15 میں سے 13ارکان نے جنگ بندی کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ برطانیہ غیر حاضر رہا۔

سیکریٹری جنرل یو این نے کہا کہ حماس کی بربریت فلسطینیوں کی اجتماعی سزا کا جواز نہیں بنتی ہے۔

دوسری جانب فلسطینی سفیر ریاض منصور نے اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے رکن ممالک سے جنگ بندی کی قرارداد کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا ۔

فلسطینی سفیر ریاض منصورنے کہا کہ فلسطینیوں کی بے دخلی کیخلاف جنگ بندی کی حمایت کرنی چاہئے،کیا ہم نہیں جانتے کہ اسرائیل کا مقصد غزہ کی نسلی صفائی ہے، بیدار ہونے اور حقیقت کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں متحدہ عرب امارات نے امریکا کی جانب سے قرارداد ویٹو کرنے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

 

 

سفیر یو اے ای نے کہا کہ کونسل کو جنگ بندی کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے، ہمارے تمام مطالبات کو نظر انداز کردیا گیا، جنگ بندی پر متحد نہ ہونے سے دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ترجمان امریکی قومی سلامتی جان کربی نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے،شہریوں کے تحفظ کیلئے مزید اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔

جان کربی نے کہا کہ اسرائیل نے امریکا کی درخواست پر ابوسالم راہداری کھولنے کا اعلان کیا، اسرائیل نے ابھی تک ابوسالم راہداری کے ٹائم فریم سے متعلق نہیں بتایاہے،عارضی جنگ بندی کے دوسرے معاہدے پر کوئی بات چیت نہیں ہورہی ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس میں قطری سفیرعالیہ احمد سیف الثانی نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔

 

US vetoes resolution calling for ceasefire in Gaza and backed by majority of Security Council | Arab News

 

قطری سفیر نے کہا کہ اسرائیل مسلسل جارحیت کیلئے قانونی طورپر ذمہ دار ہے، اسرائیل بین الاقوامی قانون کی صریحاً خلاف ورزی کاذمہ دار ہے،اسرائیل کی کارروائیوں کامقصد انسانی امداد کی فراہمی کو روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی عوام کو بھوکا مارنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، ہمیں جنگ بندی کے خاتمے، اسرائیلی حملوں میں اضافے پر افسوس ہے،اسرائیلی حملوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں نے متعدد انسانی اور یو این کی تنظیموں کے کام کو روک دیاہے،عرب گروپ غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرتا ہے۔

یہ پڑھیں : سلامتی کونسل کاغزہ میں لمبے عرصے تک جنگ بندی کا مطالبہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top