جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملک میں صاف و شفاف الیکشن ہوں گے، اس میں کوئی شق نہیں: مرتضیٰ سولنگی

08 دسمبر, 2023 17:03

کوئٹہ: مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ ملک میں صاف و شفاف الیکشن ہوں گے، اس میں کوئی شک نہیں الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، آزاد اور شفاف الیکشن سے متعلق کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک بہترحالت میں منتخب نمائندوں کے حوالے کرکے جائیں گے، اسٹاک مارکیٹ 65 ہزار کی حد عبور کرگئی، خوشی ہے ملک معاشی استحکام کی جانب جارہا ہے، معیشت سے متعلق اچھی خبریں آرہی ہیں، آج بھی ڈالر سستا ہوا روپے کی قدر مستحکم ہوئی۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ جن حالات میں نگراں حکومت کو ملک ملا سب کے سامنے ہے، ملک میں صاف و شفاف الیکشن ہوں گے، اس میں کوئی شک نہیں الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، آزاد اور شفاف الیکشن سے متعلق کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن کی ضروریات پوری کرنا ہماری ذمے داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افواہوں پر یقین نہ کریں، الیکشن 8 فروری 2024 کو ہونگے :چیف الیکشن کمشنر

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے وقت ہر سیاسی جماعت اپنے حصے کی سیاست کرتی ہے، سیاسی کلچر میں مظلوم ہونے، ہمدردیوں کیلئے شکایت کرتے ہیں، ایک دوسرے پر الزام تراشی میں نگراں حکومت شامل نہیں ہوگی، عام انتخابات کی ریس میں ہمارا کوئی گھوڑا نہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی جہاں ہیں انہیں ٹوئٹ کی سہولت نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top