جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی وزیر اعظم نے لبنان کو تباہ کرنے کی دھمکی دے دی

08 دسمبر, 2023 12:11

 

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ لبنان کو بھی غزہ کی طرح تباہ کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیروت اور جنوبی لبنان ہم سے زیادہ دور نہیں ہیں،حزب اللہ نے جنگ شروع کی تو سنگین نتائج ہوں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے5ہزار سے زائد جنگجو جنگ میں مارے گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں زمینی آپریشن کے آغاز سے87فوجی ہلاک ہوچکے ہیں،7اکتوبر سے اب تک 414 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئےہیں۔

میڈیا کے مطابق حماس کیساتھ جھڑپوں میں 100سے زائداسرائیلی فوجی زخمی ہوئےہیں،حماس نے2ماہ میں اسرائیل کی طرف ایک لاکھ کے قریب راکٹ اور میزائل فائر کیےہیں۔

یہ پڑھیں : اسرائیلی فوجیوں کا ظلم جاری،اسکول میں قائم کیمپ پر بمباری

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top