جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیل کا عالمی ادارہ صحت کو بھی جنوبی غزہ چھوڑنے کاالٹی میٹم

06 دسمبر, 2023 14:05

 

اسرائیل افواج کی شہر، رہائشی علاقوں اور پناہ گزین کیمپوں پر بمباری اور چھاپےجاری ہے،61روز گزر گئےہیں،اسرائیل کی غزہ پر بمباری نہ رک سکی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے 61ویں روز50 ہزار ٹن سے زائد بارود غزہ پر گرایا،رہائشی عمارتوں اور شیلٹرز پر حملوں میں مزید150فلسطینی شہیدہوگئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے خان یونس کا بھی محاصرہ کرلیاہے،اسرائیل نے عالمی ادارہ صحت کو بھی جنوبی غزہ کا گودام چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے،اسرائیل نے رفاح کی جانب جانے والے فلسطینیوں پر بھی حملے کیےہیں۔

میڈیا کے مطابق مغربی کنارے پر بھی 2فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا گیاہے،اسرائیل نے مبینہ طور پر غزہ کی سرنگوں میں سمندر کا پانی بھرنا شروع کردیاہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو نے کہا کہ جنگ کےبعد کسی بین الاقوامی فورس کو غزہ کا کنٹرول نہیں دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے مغربی کنارے پر بھی حملے جاری ہیں،اسرائیلی فورسز نےکمال عدوان کے اسپتال پر بھی حملہ کر کے،جنریٹر تباہ کردیا گیا ہے۔

 

 

ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈر کے مطابق غزہ کے ا ل اقصیٰ اسپتال میں محدود فیول باقی ہے،غزہ کے دیر البلاح علاقے پر حملے میں12 فلسطینی شہید ہوگئےہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق غزہ پر حملے جنوری میں بھی جاری رہ سکتے ہیں،اقوام متحدہ کا اسرائیل سے فلسطین کے شہریوں کا قتل عام بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے پر فلسطینی حکام کا سلامتی کونسل سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے،غزہ میں امریکی ساختہ گولہ بارود استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

دوسری جانب ایمسنٹی انٹرنیشنل نےاسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے طور پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے،اسرائیلی فوج کے مغربی کنارے شہر جنین میں چھاپے 5فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینسز کو بھی روک لیا،دوسری جانب جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان شدید لڑائی ہوئی،جنگجوؤں کی اسرائیلی فوج پر فائرنگ، راکٹ لانچروں سے حملےکئے گئے۔

واضح رہے کہ 7اکتوبر سے جاری بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد16ہزار 248 ہوگئی ہیں،شہدا میں 7 ہزار سے زائد بچے ،5ہزار کے قریب خواتین شامل ہیں،اسرائیلی بمباری میں 47 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے،تاہم عمارتوں کےملبے تلے 7 ہزار 600 سے زائد افراد اب بھی موجود ہیں۔

یہ پڑھیں : حوثی مجاہدین کا بحیرہ احمر میں 2اسرائیلی جہازوں پرحملہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top