جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سائفر کیس: سابق چئیر مین پی ٹی آئی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد ہوگی

04 دسمبر, 2023 13:31

 

راولپنڈی: آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عدالت نے 12 دسمبر کو فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ کی ڈائریکشن ہے ایک ماہ میں ٹرائل مکمل کرنا ہے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئی، آئندہ تاریخ پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

فرد جرم نئی تحریر ہوگی، نقول میں سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خارجہ کو سائفر کیس میں قصوروار قرار دیا گیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔

بابر اعوان کا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے عالمی میڈیا کو کمرہ عدالت تک رسائی نہ دینے پر احتجاج کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے واضع طور پر کہا میڈیا کو اجازت ہے۔

بابر اعوان کا کہنا تھاکہ ہائیکورٹ نے پچھلا سارا ٹرائل کالعدم قرار دیا ، بامریکی سفارت کار کے کہنے پر پاکستان میں حکومت ختم کی گئی۔

وکیل نے کہا کہ سائفر کیس کوئی کیس ہی نہیں، قوم پوری الیکشن کے لیے تیار ہے۔

یہ پڑھیں :سائفر کیس سماعت :اڈیالہ جیل میں6میڈیا نمائندگان کو جانے کی اجاز ت

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top