جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ووٹ کو عزت دو :بلاول بھٹو کا نواز شریف سے مطالبہ

02 دسمبر, 2023 18:06

 

کوئٹہ :بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میاں صاحب ووٹ کی عزت کرائیں، ووٹ کی بے عزتی نہ کریں، میاں صاحب سے مطالبہ ہے اپنا نظریہ اور منشور دیں، میاں صاحب انتظامیہ کی مدد کے بجائے خود الیکشن لڑیں۔

بلاول بھٹو کا کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئےکہنا تھا کہ اپنے لیے نہیں سب کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگتے ہیں، ہر پچ پر کھیلنا جانتے ہیں، 8فروری کو اچھا سرپرائز دیں گے، ہم جانتے ہیں الیکشن کیسے لڑنا اور جیتنا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر الیکشن میں کچھ لوگ تاثر دیتے ہیں وہ حکومت میں آئیں گے، پاکستان میں نئی سیاست لانے کا وقت ہے، میاں صاحب کا جلسہ جس طرح کرایا گیا اس سے اچھا تاثر نہیں گیا، بسیاسی جماعتوں اور اداروں کے درمیان فیصلے اتفاق رائے سے ہونے چاہئیں۔

سابق وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ٓ2018میں کہا گیا فلاں لیڈر فرشہ ہے باقی سب گندے ہیں، 2023میں کسی اور کو فرشتہ بناکر پیش کیا جارہا ہے، خدانخواستہ (ن) لیگ کی حکومت بنی تو وہ انتقام کی سیاست کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے ہر ادارے میں ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی، ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی کی کوشش ناکام بنائی،9مئی جیسے واقعے کا کوئی سیاسی کارکن سوچ بھی نہیں سکتا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تمام کوششوں کے باوجود ان کی بن نہیں رہی،انہیں اپنے گھر پنجاب میں انڈے اور ٹماٹر کا سامنا ہے، اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کو عوام کےمسائل کا پتہ نہیں۔

یہ پڑھیں : اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top