جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حماس کی ایلون مسک کو تباہ حال غزہ کے دورے کی دعوت

30 نومبر, 2023 11:07

 

حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نےایلون مسک کو غزہ دورےکی دعوت دی ہےکہ وہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس کے ارب پتی سربراہ ایلون مسک کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے ہونی والی تباہی کا معائنہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نےکہا کہ آپ آکر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسامہ حمدان نے کہا کہ ایلون مسک اسرائیل کے بعد غزہ کا دورہ بھی کریں اور اسرائیل کے ہاتھوں لوگوں کے قتل عام اور تباہی کابھی جائزہ لیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے مطالبہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب ایکس کے سربراہ ایلون مسک بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ حماس کے نشانہ بنائے جانے والی جگہ کا دورہ کرنے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 50 دنوں کے اندر اسرائیل نے 40 ہزار ٹن سے زائد دھماکا خیز مواد کی مدد سے غزہ کے لوگوں کے گھر اجاڑ دیے۔

اسامہ حمدان نےکہاکہ جو لوگ قتل کے ارادے رکھتے ہیں انہیں بے اثر ہونا چاہیے، ساتھ ہی یہ پروپیگنڈا بھی بند ہونا چاہیے، جو لوگوں کو مستقبل میں قاتل بننے کی تربیت دے رہا ہے، غزہ کو خوشحال بنانا ہوگا، اگر ایسا ہوتا ہے تو مجھے لگتا ہے کہ یہ اچھا مستقبل ہوگا۔

انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امریکی تعلقات پر نظرثانی کریں اور انہیں ہتھیاروں کی فراہمی بند کریں۔

یہ پڑھیں : غزہ میں ہر قتل کے بدلے میں حماس کےکارکن بڑھ جائیں گے: ایلون مسک

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top