جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دنیا بھر کے ہزاروں گلوکار غزہ میں جنگ بندی کیلئے متحد

30 نومبر, 2023 11:12

 

پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب سمیت دنیا بھر کے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والےہزاروں گلوکار و موسیقاروں نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے اجتماعی طور پر کھلے خط پر دستخط کر دیےہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین کے لیے 4000 سے زائد فنکار اکٹھے ہوئے ہیں اور اسرائیل اور حماس کے درمیاں   جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس کھلے خط پر دستخط کرنے والوں میں پاکستانی ایمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ عروج آفتاب کے ساتھ ساتھ، پلپ، بکنی کِل، کِڈ کُڈی، کالی اُچِس، زیک ڈی لا روچا، ٹام موریلو، لوسی ڈیکس، وجے آئیر، نکولس جار، ہیلاڈو نیگرو، رفیع، کییا، مینڈی، انڈیانا اور دیگر شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ’ہم فلسطینی عوام کی آزادی، انصاف اور مساوی حقوق کے لیے جدوجہد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں،ہم دنیا بھر میں نچلی سطح کے کارکنوں اور فنکاروں کی آزادی کو برقرار رکھتے ہیں کہ وہ جوابدہی حاصل کرنے، ناانصافی کے خلاف لڑنے، آزادی اور ایک منصفانہ امن اور وقار کے حصول کے لیے پرامن ذرائع کی وکالت کریں اور ان میں مشغول ہوں۔

 

Over 4000 musicians sign open letter calling for ceasefire in Gaza | DJMag.com

 

انہوں نے خط میں کہا کہ آج ہم غزہ میں فوری جنگ بندی، انسانی امداد، اور محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، سب کے لیے ایک منصفانہ اور پرامن مستقبل کا ہمارا وژن سب سے ضروری کام ہونا چاہیے،ہم ہر اس شخص سے درخواست کرتے ہیں جو اس وژن کو شیئر کرتے ہیں وہ ہمارے ساتھ شامل ہوں۔

خط کے متن میں لکھا گیاکہ ہم خاموش نہیں رہ سکتے یہی موقع ہے ،جب دنیا بھر کے لاکھوں افراد انسانیت کی خاطر سچ کا ساتھ دے سکتے ہیں اور بطور موسیقار ہم بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خط میں لکھا گیا کہ ہم زندگی، محبت، انصاف اور امن کے لیے کھڑے ہیں، ہم ان تمام لوگوں کے غم میں ان کے ساتھ ہیں جنہوں نے اس جنگ میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، ہم ان کے دکھ اور درد میں شریک ہیں۔

خط میں اس بات کا اعتراف بھی کیا گیا ہے کہ غزہ میں 2.3 ملین فلسطینیوں، جن میں سے نصف بچے شامل ہیں، ان پر ہونے والی بم باری و مظالم امریکی و اقوامِ متحدہ کی بیان کردہ تعریف کی روشنی میں واضح نسل کشی ہے۔

 

Leading Artists and Scholars Call for Immediate Ceasefire in Gaza

 

میڈیا کے مطابق تمام موسیقاروں نے خط کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ ہم اس طرح کی ناانصافی پر غیر جانبدار نہیں رہ سکتے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کا محاصرہ ختم کرے تاکہ وہاں رہنے والے انسان آزاد زندگی گزار سکیں اور انہیں ضروریاتِ زندگی کی اشیاء مل سکیں۔

خط میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا  کہ اسرائیل فلسطین پر اپنا 75 سالہ قبضہ ختم کرے اور آزاد فلسطین کے راستے میں رکاوٹ نہ بنے۔

یہ پڑھیں : حماس کی ایلون مسک کو تباہ حال غزہ کے دورے کی دعوت

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top