جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آل راؤنڈر عماد وسیم کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

25 نومبر, 2023 12:35

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاہے۔

عماد وسیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا علان کیا ہے۔

عماد وسیم نےاپنے پیغٖام میں لکھا کہ ‘ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی ایک خواب تھا جو سچ ثابت ہوا، پاکستان کرکٹ کے لیے نئی لیڈر شپ اور کوچز کے ساتھ ایک اچھے وقت کا آغاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کے حوالے سے کافی سوچتا رہا اور اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ یہ انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی کا بالکل درست وقت ہے۔

آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میں سپورٹ کرنے پر پی سی بی اور فینز کا شکریہ ادا کرتا ہو ں ، میری سب کے لیے نیک خواہشات ہیں، اب میں انٹرنیشنل کیریئر سے ہٹ کر اگلے مرحلے پر اپنا فوکس کروں گا۔

واضح رہےعماد وسیم کے کیریئر کا آغاز 2006 میں ہوا تھا، جب وہ انڈر19 ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے رکن تھے اور 2008 کے اگلے انڈر19 ورلڈ کپ میں انہوں نے پاکستان کی قیادت کی تھی۔

عماد وسیم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 55 ون ڈے اور 66 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔

انہوں نے ون ڈے میں 44 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 65 وکٹیں لیں جبکہ انہوں نے دونوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 1400 سے زائد رنز اسکور کیے۔

عماد وسیم 2017میں چیمپئن ٹرافی جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

یہ پڑھیں: شاداب اور حارث بعد عماد وسیم کا بھی امریکی لیگ سے معاہدہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top