جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ہم مزید یرغمالیوں کی رہائی کیلئے پرامید ہیں:صدر جوبائیڈن

25 نومبر, 2023 11:00

امریکی صدر جوبائیڈن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے 13اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیاہے،مزید یرغمالیوں کی رہائی کیلئے پرامید ہیں،ہم یرغمالیوں کی رہائی میں مد دپر مصر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کو انسانی امداد کی فراہمی بھی شروع کردی ہے،تنازع کا حل دو ریاستی حل میں ہی ممکن ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکا کہنا ہے کہ اسرائیل جنگ کے تمام مقاصد حاصل کرنے کیلئےاور تمام مغویوں کی واپسی کیلئے پر عزم ہے۔

نیتن یاہونے کہا ہے کہ اسیروں کی واپسی جنگ کے مقاصد میں سے ایک ہے، قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ جنگ کے خاتمے کا نام نہیں ہے،اسرائیل حماس کو ختم کرنے کیلئے اپنا دباؤ جاری رکھے گا۔

اس صورتحال پر ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے دوران فوج اگلے مرحلے کی تیاری مکمل کرلے گی،اسرائیلی فورسز غزہ میں تمام محاذوں پر تیار اور چوکس ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی کے بعد فلسطینی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوگیا ہے، حماس نے 13 اسرائیلی قیدیوں کے ساتھ ساتھ 10 تھائی اور ایک فلپائنی شہری کو بھی رہا کردیا ہے۔

یہ پڑھیں:جنگ بندی کا آغاز ، فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کا تبادلہ آج ہوگا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top