جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کل صبح سے غزہ میں عارضی جنگ بندی کا آغاز ہوگا، قطر نے اعلان کردیا

23 نومبر, 2023 20:42

غزہ: قطر نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے، عارضی جنگ بندی کا آغاز 24 نومبر کو صبح 7 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے) ہوگا۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان مجید الانصاری نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ عارضی جنگ بندی کے بعد غزہ کے وقت کے مطابق 4 بجے سہ پہر (پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے) تک حماس کے پاس موجود 13 اسرائیلی یرغمالیوں کے پہلے گروپ کو رہا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے یرغمالیوں کو اکٹھے رہا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں چار روزہ عارضی جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا

ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا اور 4 دنوں میں مجموعی طور پر 50 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ آج صبح تک تنازع کے فریقین اور مصری حکام سے مشاورت کا سلسلہ دوحہ میں جاری رہا اور یہ ملاقاتیں مثبت ماحول میں ہوئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top