جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن،کالعدم لشکر جھنگوی کے 4دہشت گرد گرفتار

23 نومبر, 2023 12:10

 

کراچی:سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی جانب سےکراچی کے علاقےسائٹ اے میں آپریشن کیا گیا جس میں کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے 4دہشت گرد گرفتارکر لیے گئے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان میں محمد امین ،شاہنواز ،معاز خان اور یاسین خان شامل ہیں،گرفتار دہشت گردوں سے 2نائن ایم ایم ، 2ٹی ٹی پستول برآمد ہوئی ہیں،ملزمان منگھوپیر،اقبال مارکیٹ اور پاکستان بازار میں ٹارگٹ کلنگ کرتے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہیں،دہشت گردوں نے اقبال مارکیٹ میں مولانا رحیم کو قتل کیا،اقبال مارکیٹ میں ہی شمیم خان کی ریکی کرکے ٹارگٹ کلنگ کی۔

ترجمان کے مطابق امین عرف منا اور شاہنواز کالعدم تنظیم کے خطرناک دہشت گرد ہیں،امین عرف منا اقدام قتل کے مقدمات میں 9سال جیل کاٹ چکاہے،جبکہ شاہنواز عرف سلیم قتل اقدام قتل میں 18ماہ جیل کاٹ چکا ہے۔

یہ پڑھیں : سی ٹی ڈی پنجاب کی کامیاب کاروائی، ٹی ٹی پی کے 7 دہشت گرد گرفتار

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top